اسپیشل اولمپکس میں اعزازات جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے جرمن قونصلیٹ میں خصوصی تقریب

کھلاڑیوں نے 80 سےزائڈ میڈلز جیت کر ثابت کیا کہ کوئی بھی دشواری کامیابی کاراستہ نہیں روک سکتی، قونصل جنرل روڈیگر لوٹز


July 21, 2023
(فوٹو: اسکرین شارٹ)

جرمنی کے شہر برلن میں کھیلے گئے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستان کیلئے اعزازات جیتنے والے قومی ہیروز کی پذیرائی کاسلسلہ پورے ملک میں جاری ہے اس ضمن میں پاکستانی دستے کے اعزاز میں جرمنی کے کراچی قونصلیٹ میں قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کیجانب سے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں کاانعقاد کیا گیا۔

جس میں ورلڈ گیمز کے میڈلسٹ،یونیفائڈ پارٹرز اور کوچز سمیت اسپیشل اولمپک پاکستان کی ایڈوائیزر یاسمین حیدر، نیشنل ڈائریکٹر طحہ طاہر، میڈیا ایڈوائیزرآصف عظیم اور نیشنل اسپورٹس ڈائریکٹر فرخندہ جبین و دیگرشخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر خیرمقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے میزبان قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ جرمنی کی میزبانی میں پہلی بار ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ہر لحاظ سے ایک شاندار اور یادگار انداز میں منعقد ہوئے جس میں 176 ممالک کے ساڑے 6 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ ورلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 80 سے زائڈ میڈلز جیت کر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ جب جیت کاعزم اور اپنی محنت پر پختہ یقین ہو تو کوئی بھی دشواری کامیابی کاراستہ نہیں روک سکتی۔

قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کامزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس دنیا میں کسی سے بھی کم نہیں انہوں نے برلن ورلڈ گیمز میں میڈلز کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے سفیر کی حیثیت سے اپنے عمدہ اخلاق اور رویہ کی بدولت سب کے دل بھی جیتے ہیں جس پر میں انہیں اور اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی اور ان کی پوری ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایس او پی کی ایڈوائیزر یاسمین حیدر نے تقریب کے انعقاد پر جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ گیمز میں کھلاڑیوں کی شرکت کو ممکن بنانے اور ویزوں کے حصول کے حوالے سے اسلام آباد میں جرمن ایمبیسی اور کراچی میں قونصلیٹ کاتعاون مثالی رہا ہے ہمارے اسپیشل بچوں نے برلن میں وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جس خوشی کا قوم کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔

ایس او پی کے نیشنل ڈائریکٹر طحہ طاہر نے کہا کہ ذہنی یا جسمانی مسائل کے باجود خصوصی کھلاڑی اہلیت اور صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہوتے ان کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے ایسی تقاریب کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے اس موقع پر میزبان قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کیجانب سے کھلاڑیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/07/whatsapp-video-2023-07-21-at-12.04.23-pm-1689923776.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں