وزیراعظم شہباز شریف کا صدر عارف علوی  کو فون خیریت دریافت کی

وزیراعظم نے مکمل اور جلد صحتیابی کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا، صدر مملکت کا اظہار تشکر

(فوٹو: فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

پریس ونگ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مزاج پرسی کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے آپ کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فون کرنے اور خیریت دریافت کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
Load Next Story