پاکستان کی معیشت کو بھارت سے کوئی خطرہ نہیں خرم دستگیر
حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلیے موثر اقدامات کررہی ہے،وفاقی وزیر تجارت
وفاقی وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہاہے کہ حکومت صوبے میں رواں مالی سال میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلیے دو ارب روپے خرچ کررہی ہے۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کامرس کے وزیر انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلیے موثر اقدامات کررہی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پرائم منسٹر یوتھ لون اسکیم سمیت مختلف پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت صوبے میں رواں مالی سال میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلیے دو ارب روپے خرچ کررہی ہے۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو بھارت سے کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ توانائی بحران کی رکاوٹوں کو ترقی کے راستے سے ہٹانا ہے۔ جون 2015کے بعد معاشی اصلاحات کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔