ویمنز ورلڈکپ مراکشی کھلاڑی نوحیلہ بینزینا کو حجاب میں کھیلنے کی اجازت مل گئی
بینزینا نے سال 2018 میں قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی
فیفا نے ویمنز فٹبال ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑی نوحیلہ بینزینا کو حجاب میں میگا ایونٹ میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔
میڈیا رپورٹس کے مراکش کی فٹبال کھلاڑی نوحیلہ بینزینا کو پہلی حجابی مسلم فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کریں گی، فیفا کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ہے کہ مراکشی اسٹار حجاب پہن کر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی پہلی کھلاڑی ہوں گی۔
25 سالہ نوحیلہ بینزینا مراکشی رائل آرمی فٹبال کلب کی بھی نمائندگی کرچکی ہیں جبکہ 2018 میں انہوں نے قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
مزید پڑھیں: ویمنز فٹبال ورلڈکپ؛ ہیبا سعدیہ کو پہلی حجابی ریفری ہونے کا اعزاز حاصل
قبل ازیں گزشتہ روز ویمنز فٹبال ورلڈکپ میں فلسطیہن سے تعلق رکھنے والی ہیبا سعدیہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پہلی حجابی ریفری ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ مراکش کی خواتین ٹیم کو گروپ ایچ میں رکھا گیا ہے، اس گروپ میں جرمنی، کولمبیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔