ایل پی جی انڈسٹری کا ہڑتال کا اعلان

ملک بھر میں 5 اگست سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی، عرفان کھوکھر


ویب ڈیسک July 21, 2023
(فوٹو : فائل)

مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی عدم فروخت کے سبب ایل پی جی انڈسٹریز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کراچی عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 5 اگست سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت نہیں ہو رہی ہے، بلیک مارکیٹنگ کے باعث کراچی سے خیبر پختونخوا تک زائد قیمتوں پر ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے۔

عرفان کھوکھو نے بتایا کہ فی کلو نرخ 178روپے ہے لیکن 220 سے 350روپے کلو ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے جبکہ مقامی گیس کمپنی مقررہ قیمت سے 1لاکھ روپے زائد قیمت فی ٹن ایل پی جی فروخت کر رہی ہے۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی سالانہ کھپت 18لاکھ ٹن ہے، 40فیصد مقامی پیداوار سے پورا ہوتا ہے، مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت پر گیس کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں