190 ملین پاؤنڈ کیس اعظم خان نیب میں پیش

اعظم خان نے نیب کو کیس سے متعلق حقائق بتادیے


ویب ڈیسک July 21, 2023
اعظم خان نے نیب کو کیس سے متعلق حقائق بتادیے

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نیب دفتر میں پیش ہوگئے۔

نیب نے اعظم خان کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں طلب کیا تھا۔

نیب حکام نے اعظم خان سے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ اعظم خان نے نیب راولپنڈی بیورو کو کیس سے متعلق حقائق بتائے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر پر جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، اعظم خان

یاد رہے کہ اعظم خان کچھ عرصے گمشدگی کے بعد گزشتہ روز اچانک خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ انہوں نے سائفر سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا اور تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا، انہوں نے سائفر ڈرامہ صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے رچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں