نیوٹیک یونیورسٹی 2023 کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

انجنئیرنگ مقابلوں میں پاکستان کی 249 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا جن میں نیوٹیک نے پہلی دونوں پوزیشنیں جیت لیں، ریکٹر


Staff Reporter July 21, 2023
فوٹو: فائل

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پاکستان کو ورلڈ ٹاپ یونیورسٹیز رینکنگ 2023 کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کرلیا گیا۔

راولپنڈی نیوٹیک یونیورسٹی آیڈیٹوریم میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معظم اعجاز کا کہنا تھا کہ نیوٹیک کو ورلڈ ٹاپ یونیورسٹیز رینکنگ 2023 کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی ایس یونیورسٹی رینکنگ کی 1000 یونیورسٹیوں میں نیوٹیک کو ماڈل کے طور پرلیا گیا ہے، یو ایس ایڈ پروگرام 16 یونیورسٹیوں میں چل رہے ہیں جن میں سے ایک نیوٹیک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ نیوٹیک یونیورسٹی میں 1 ہزار طالبعلم زیرتعلیم ہیں، ہر طالبعلم کو یکساں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں،پاکستان میں پہلی مرتبہ نیو ٹیک یونیورسٹی نے انڈسٹری فیڈ بیک پر 4 سالہ کورس تیار کرلیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معظم اعجاز نے مزید کہا کہ نیوٹیک یونیورسٹی کے تیار کردہ وینٹیلیٹر، ڈائیلسز مشینیوں پر ٹرائل جاری ہے اور یہ بہت جلد مارکیٹ میں موجود ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ انجنئیرنگ مقابلوں میں پاکستان کی 249 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا جن میں نیوٹیک نے پہلی دونوں پوزیشنیں جیت لیں۔

ریکٹر نے مزید کہا کہ نیوٹیک یونیورسٹی کی فیکلٹی امریکہ، جرمنی، چین اور دیگر ممالک سے ایپ گریڈ کورس کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بچے معیاری تعلیم کے لیے بیرون ممالک نہ جائیں نیوٹیک یونیورسٹی آئیں،مستحق اور قابل طالبعلم 7 سیمسٹر بلکل مفت تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں