قومی عوامی تحریک کا بھنبھور ڈویژن کیخلاف مظاہروں کا اعلان

نیا ڈویژن سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے، سندھیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،کامران لاکھو

نیا ڈویژن سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے، سندھیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،کامران لاکھو۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

قومی عوامی تحریک نے بھنبھور ڈویژن کے قیام کو سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق قومی عوامی تحریک تحصیل بدین کا اجلاس ہوا جس میں بھنبھور ڈویژن میں بدین کو شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی عوامی تحریک تحصیل بدین کے صدر کامران لاکھو، دلیپ دوش، محمد سومرو، شیر ٹالپر، فتح راٹھور و دیگر نے بتایا کہ بدین میں پانی کی قلت، بدامنی، ترقیاتی اسکمیں اور دیگر مسائل کے خلاف تحریک چلانے اور بھنبھور ڈویژن کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع بدین کو بھنبھور ڈویژن میں شامل کرنے کے خلاف سارنگ ھائوس سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور دھرنا دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بھنبھور ڈویژن بنانے سے سندھیوں کو کوئی بھی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ یہ سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔
Load Next Story