اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے خواتین ارکان کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ شرمناک ہے خرم شیر زمان
سندھ پولیس خواتین اراکین کو ہراساں کررہی ہے، پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کا اسپیکر سندھ اسمبلی کو مراسلہ
پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے خواتین ارکان کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ شرمناک ہے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی کو تحریر کردہ مراسلے میں انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے خواتین اراکین کو ہراساں کیا جارہا ہے، سندھ حکومت اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے خواتین ارکان کے جبری دستخط لینا چاہتی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کے گھروں پر چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا سلسلہ بند کیا جائے، اسپیکر اسمبلی پولیس کے رویے اور غیرآئینی چھاپوں کا ازخود نوٹس لیں۔