عدالت کا چیئرمین پی سی بی کے الیکشن ایک ہفتے میں کرانے کا حکم
سیاسی مداخلت کی وجہ سے ملک میں اسپورٹس اسٹرکچر برباد ہوگیا ہے، ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے سینئر جج جسٹس شاہد جمیل خان نے چئیرمین پی سی بی کے الیکشن ایک ہفتے میں کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تفصیلی فیصلہ بھی ساتھ ہی جاری کرتے ہوئے اقرار دیا کہ مینجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز کا نوٹی فکیشن 15 روز میں جاری کرکے چیئرمین بورڈ کا الیکشن کرائے۔
عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے ملک میں اسپورٹس اسٹرکچر برباد ہوگیا ہے، اسپورٹس ایک صحت مند تفریح ہے سب کو اسپورٹ مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا
عدالت نے کہا کہ یہ آمدن کا بھی بہت بڑا زریعہ ہے اس میں سیاسی مداخلت قابل قبول نہیں کی جائے گی، سیاسی مداخلت سے کھیلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے خلاف درخواست راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایش کے صدر نوید عباسی نے دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بورڈ آف گورنرز میں قائد اعظم ٹرافی کی ٹاپ چار ٹیموں کو شامل کیا جاتا ہے، ٹاپ کی چار ٹیموں میں راولپنڈی اور کراچی کی ٹیمیں شامل ہیں، جو بورڈ 22 جون کو بنایا گیا اس میں لاڑکانہ، حیدر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیمیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی فنانشل ماڈل منظور؛ پی سی بی 4 سرفہرست ممالک میں شامل
دوسری جانب پی سی بی کے وکیل امتیاز علی صدیقی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کا موقف تھا کہ وفاقی حکومت نے 22جون کو نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا ہے۔