پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں کام کرنے پر تنقید درست نہیں عمائمہ ملک
شان سینئر فنکار ہیں مگراس کایہ مطلب نہیں ہے کہ وہ کسی پربھی تنقید کریں، عمائمہ ملک
ماڈل واداکارہ عمائمہ ملک نے کہاہے کہ انسان کووقت کے ساتھ خود کو تبدیل کرناچاہیے۔ ہمیں کسی بھی شخص پرتنقید کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔
اداکار شان سینئرفنکارہیں مگراس کایہ مطلب نہیں ہے کہ وہ کسی پربھی تنقیدکریں گزشتہ روزایک تقریب میں شان کاعلی ظفرسمیت دیگرفنکاروں کواس بات پرتنقید کانشانہ بنانا کہ وہ بھارت میں کام کررہے ہیں اچھاعمل نہیں تھاکیونکہ فنکارکی کوئی سرحدنہیں ہوتی اگرفن کی سرحدہے توہمیں پھراپنے لٹریچرکوبھی تبدیل کرناہوگاان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہناتھاکہ مجھ سمیت جس فنکارنے بھی پاکستان سے باہر جا کر کام کیا اس نے اپنے ملک اور قوم کانام روشن کیاہے ہمیں اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے نہ کہ ہم اس پر تنقید کریں جب ہمیں ہمارے گھرمیں کوئی نہیں مانے گاتوباہرہم اپنی شناخت کیسے کروائینگے۔