پنجاب سینسر بورڈ نے ہالی وڈ فلم ’باربی‘ کو صوبے میں ریلیز سے روک دیا

’باربی‘ پر پابندی نہیں لگائی گئی تاہم اس کی نمائش کی فی الحال اجازت نہیں دی جا رہی، سیکرٹری اطلاعات و کلچر پنجاب


ویب ڈیسک July 22, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

پنجاب سینسر بورڈ نے ہالی وڈ فلم 'باربی' میں بعض قابل اعتراض مواد ہونے پر اسے صوبے بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کرنے سے روک دیا-

فلم 'باربی' دنیا بھر میں 21 جولائی سے نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے اور اس میں ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ مارگٹ روبی 'باربی' کا کردار ادا کررہی ہیں-

سیکرٹری اطلاعات و کلچر پنجاب علی نواز ملک نے واضح کیا کہ پنجاب بھر میں 'باربی' فلم پر پابندی نہیں لگائی گئی تاہم اس کی نمائش کی فی الحال اجازت نہیں دی جا رہی، فلم کے لئے ریویو کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔

قبل ازیں 'جوائے لینڈ' فلم پر بھی اسی طرح پابندی لگی تھی جسے حکومت کی جانب سے نظرثانی کے حکم کے بعد قومی سینسر بورڈ نے کلیئر کر دیا تھا لیکن پنجاب میں اس پر پابندی برقرار رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں