ڈی آئی جی پولیس شارق جمال پراسرار طور پر گھر میں انتقال کر گئے

ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر میں مردہ پائے گئے


ویب ڈیسک July 22, 2023
ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ فوٹو: فائل

ڈی ایچ اے میں ڈی آئی جی پولیس شارق جمال کا پراسرار طور پر اپنے گھر میں انتقال ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ ڈی ایچ اے میں ڈی آئی جی شارق جمال پراسرار طور پر اپنے گھر میں انتقال کر گئے، ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

شارق جمال کی لاش کو نیشنل اسپتال ڈی ایچ اے منتقل کردیا گیا، پولیس افسران اور ڈی آئی جی کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچ گئے تاہم پولیس نے موت کے اصل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شارق جمال کچھ عرصہ قبل ہی محکمانہ پروموشن کورس کرکے آئے شارق جمال نے گریڈ 21 میں ترقی کے لیے کورس کیا تھا اور وہ ان دنوں او ایس ڈی تھے۔ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلوے بھی تعینات رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں