میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس علی ظفر کے وکلا سے جواب طلب

سیشن کورٹ لاہور نے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی

گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں عدالت نے علی ظفر کے وکلا سے جواب طلب کرلیا۔


لاہور کے سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا پر علی ظفر کے وکلاء سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔

میشا شفیع کے وکلاء نے میشا شفیع کا مزید بیان قلمبند کروانے کی استدعا کی ہے۔ میشا سفیع کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل ہوچکی ہے۔ گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراساں کے الزامات عائد کرنے پرمیشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔
Load Next Story