ویسٹ انڈین وکٹ کیپر کی والدہ کوہلی سے ملکر جذباتی ہوگئیں ویڈیو وائرل

ویسٹ انڈیز کیپر بیٹر جوشوا ڈی سلوا کی والدہ نے کوہلی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی


ویب ڈیسک July 22, 2023
ویسٹ انڈیز کیپر بیٹر جوشوا ڈی سلوا کی والدہ نے کوہلی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر کی والدہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ملاقات کے بعد جذباتی ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیپر بیٹر جوشوا ڈی سلوا کی والدہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو گلے لگارہی ہیں جبکہ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے دوران ویسٹ انڈیز کیپر نے ویرات کوہلی سے بات کی تھی جس کی آڈیو اسٹمپ مائیک ریکارڈ ہورہی تھی، انہوں نے کہا کہ میری والدہ آپکی بہت بڑی مداح ہیں اور وہ صرف انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنے یہاں آئی ہیں، میں اس پر یقین نہیں کر سکتا تھا۔

مزید پڑھیں: گال ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد بابراعظم، ابرار احمد کے سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل

بعدازاں دن کے اختتام پر ویسٹ انڈین کرکٹر کی والدہ نے کوہلی سے ملاقات کی اور جذباتی ہوگئیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی اس دور کے شاندار کرکٹر ہیں، انکو اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھنا اور ملنا اعزاز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں