مقدمات کی ناقص تفتیش پر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس پی اور ایس ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت کردی

عدالت کا افسران کو ذاتی حیثیت میں حاضر ہوکر 10 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم (فوٹو: فائل)

ہائی کورٹ نے مقدمات کی ناقص تفتیش پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایس پی اور ایس ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری جکیے۔


عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ تحریری جواب دیں کیوں نہ باقاعدہ توہین عدالت کارروائی شروع کی جائے ؟ ۔ کیوں نہ آپ کے خلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کی جائے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور 10 روز میں جواب جمع کرائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن اگر پیروی نہ کرے تو ملزم دوبارہ ضمانت دائر کر سکتا ہے۔
Load Next Story