انسانی اسمگلنگ کے مقدمے  کا مطلوب ملزم امارات فرار ہوتے ہوئے گرفتار

ملزم نقاش خان مختلف افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں ایف آئی اے پشاور کو مطلوب تھا


ویب ڈیسک July 22, 2023
بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے ملزم کو پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا

انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو امارات فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے پشاور کو مقدمے میں مطلوب انسانی اسمگلر کو متحدہ عرب امارات فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ملزم نقاش خان مختلف افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں مطلوب تھا جب کہ اس کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں