موٹروے کار چلاتے ہوئے ڈرائیور کو نیند آ گئی حادثے میں 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا نام علی جان، ابوذر اور رضوان ہے، تینوں کا تعلق لاہور سے تھا

ڈرائیور کی نیند کے باعث کار ٹرک کے پیچھے کی جانب ٹکرائی

موٹروے پر سکھیکی کے قریب ڈرائیور کو کار چلاتے ہوئے نیند آ گئی، جس کے نتیجے میں پیش آنے والے والے حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور کی طرف جانے والی کار کا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سو گیا، جس کی وجہ سے کار ایک ٹرک سے پیچھے کی جانب جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔


اطلاع ملنے پر سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس فیصل اکرم موقع پر پہنچے اور ریسکیو کارروائی کی نگرانی کی۔ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق لاہور کا تھا، جن کی لاشوں کو موٹر وے پولیس نے مقامی اسپتال منتقل کروا دیا اور بعد ازاں موٹر وے پر ٹریفک کو بحال کروایا۔

جاں بحق ہونے والوں میں علی جان، ابوذر اور رضوان شامل ہیں۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سو جانے سے متعلق کئی بار آگاہی مہم بھی چلائی جاتی ہے۔
Load Next Story