قوت گویائی سے محروم بچی سے زیادتی کے الزام میں تایا گرفتار

واقعہ راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک July 22, 2023
سفاک درندہ صفت ملزم خالد محمود متاثرہ 10 سالہ بچی کا سگا تایا ہے

قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں متاثرہ بچی کے تایا کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سگے تایا نے قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سفاک درندہ صفت ملزم خالد محمود متاثرہ 10 سالہ بچی کا سگا تایا ہے۔ مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر صادق آباد پولیس نے درج کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں