پاکستان کی 15 سال بعد عالمی جونیئر اسکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں رسائی

حمزہ خان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں فرنچ کھلاڑی کو شکست دی


ویب ڈیسک July 22, 2023
حمزہ خان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں فرنچ کھلاڑی کو شکست دی (فوٹو: فائل)

عالمی جونیئر اسکواش چیمپئین شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی سمیٹ کر پاکستان نے 15 سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ خان نے میلبرن میں کھیلی جارہی جونئیر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے حریف میل وِل شانی ایمانکیو کو ہرایا۔

حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں ملیشیا کے حریف جوئی چوان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

قومی پلئیر حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ وہ اِس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں