چڑیا گھر میں جانوروں کے علاج کیلیے جدید اسپتال کی تعمیر کا اعلان

سفاری پارک میں آئندہ ہفتے ہاتھیوں کے لیے خصوصی انکلوژر کا افتتاح کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ رئوف اختر فاروقی


Staff Reporter May 05, 2014
سفاری پارک میں آئندہ ہفتے ہاتھیوں کے لیے خصوصی انکلوژر کا افتتاح کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ رئوف اختر فاروقی فوٹو: ایکسپریس/فائل

ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے والے زولوجیکل پارکوں میں موجود قیمتی جانوروں کو معیاری ماحول خصوصاً ان کی صحت اور بیماریوں کی تشخیص کیلیے کراچی چڑیا گھر میں جدید سہولتوں سے آراستہ اسپتال تعمیر کیا جارہا ہے۔

تجربہ کار ویٹرنری ڈاکٹر خدمات انجام دیں گے،سفاری پارک میں آئندہ ہفتے ہاتھیوں کیلیے ایک خصوصی انکلوژر کا افتتاح کیا جارہا ہے جس کو 2کروڑ روپے سے زائد لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے لانڈھی کورنگی چڑیا گھر کے دورے کے موقع پر کیا، رکن قومی اسمبلی آصف حسنین، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، انھوںنے کہا کہ لانڈھی کورنگی زو کو خوبصورت بنانے، ترقی دینے اور یہاں مزید جانور لانے کیلیے نجی سیکٹر اور مخیر حضرات سے بھی تعاون حاصل کیاجاسکتا ہے تاہم اس کیلیے پہلے منصوبہ بندی کرنا ہوگی تاکہ مضافات میں قائم اس چڑیا گھر کو خوبصورت اور مزید بہتر بنایا جاسکے۔

انھوںنے کہا کہ ہمارے زولوجیکل گارڈنز شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں ،کراچی چڑیا گھر میں کشتی رانی کیلیے ایک بڑی جھیل پر بھی کام جاری ہے، اسپتال کی تعمیر کے بعد یہاں جدید لیبارٹری قائم کی جائے گی تاکہ جانوروں کے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ بیماریوں کی بھی تشخیص ہوسکے، یہ پہلا موقع ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی وائلڈ لائف کے لیے باقاعدہ اسپتال تعمیر کررہی ہے یہ شہر میں اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہوگا جہاں جدید سہولتیں ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں