مراکش میں کشتی ڈوب گئی 6 تارکین وطن ہلاک

کشتی میں سوار 48 تارکین وطن کو بچا لیا گیا، حکام

لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے:فوٹو:فائل

مراکش کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی پتھروں سے ٹکرانے کے بعد ڈوبی۔ کشتی میں سوار 48 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ کشتی میں سوار تارکین وطن کی تعداد ، قومیت اور دیگر چیزوں کے بارے میں صورتحال فی الحال واضح نہیں۔ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
Load Next Story