ورلڈکپ پرومو بابراعظم کو شامل نہ کرنے پر شعیب اختر مایوس

جس نے سوچا کہ پرومو پاکستان اور بابراعظم بغیر مکمل ہے، وہ خود سے مذاق کررہا ہے، سابق کرکٹر

جس نے سوچا کہ پرومو پاکستان اور بابراعظم بغیر مکمل ہے، وہ خود سے مذاق کررہا ہے، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی پرومو میں شامل نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جس نے سوچا کہ ورلڈکپ پرومو پاکستان اور بابراعظم کی نمایاں موجودگی کے بغیر مکمل ہو جائے گا، اس نے حقیقت میں خود کے ساتھ مذاق کیا ہے، میرے خیال میں تھوڑا بڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے سوشل میڈیا پر آفیشل پرومو جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آئی سی سی کا آفیشل پرومو جاری، شائقین کی تنقید


آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر 2 منٹ اور 13 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں 'یہ تقریبا آ پہنچا ہے' کا پیغام بھی درج ہے، اس ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں جبکہ ماضی کے ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی خوشگوار یادیں بھی تازہ کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ مہنگے ہوٹلز کے بجائے شائقین نے اسپتالوں میں بُکنگ شروع کردی

ویڈیو میں پاکستانی فینز کی مایوسی کے علاوہ ویژولز میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ورلڈکپ 2019 میں اپنا جشن منانے کا مخصوص انداز شامل تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پرومو ویڈیو میں بھارتی کھلاڑیوں اور مداحوں کو زیادہ دکھانے پر کرکٹ کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے بھارت کے علاوہ کوئی ٹیم ورلڈکپ میں شامل نہیں۔

Load Next Story