’’انہیں آداب سیکھنے کی ضرورت ہے بنگلہ دیشی کپتان کا طنز‘‘

نگار سلطانہ نے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور پر تنقید کے نشتر چلادیئے

نگار سلطانہ نے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور پر تنقید کے نشتر چلادیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ نے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ کے دوران ہدف کے تعاقب میں بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیا گیا تو انہوں نے وکٹ پر بیٹ دے مارا تھا، بعدازاں پریزینٹشن کے دوران امپائرز کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جب کبھی ہم یہاں آئیں گے تو خود کو اس طرح کی صورتحال کے لیے بھی تیار رکھیں گے، امپائرز کے ناقص فیصلوں کے باعث بنگلہ دیش کو میچ جتوانے کی کوشش کی گئی۔

میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں ہرمن پریت کے ریمارکس کے بارے میں بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کی کپتان نے ہرمن پریت کور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طنز کیا کہ انہیں آداب سیکھنے کی ضرورت ہے۔


مزید پڑھیں: بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان آگ بگولہ، وکٹ پر بیٹ دے مارا

انہوں نے کہا کہ میں آپکو یہ نہیں بتاسکتی کیا ہوا لیکن وہاں رہنا مناسب نہیں لگا، اس لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں سے چلی گئی۔ وہ بہتر آداب کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بات رکھ سکتی تھیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ پرومو؛ بابراعظم شامل نہ کرنے پر شعیب اختر مایوس

امپائرنگ کے فیصلوں کے بارے میں بنگلہ دیشی کپتان نگار نے کہا کہ اگر وہ آؤٹ نہ ہوئی ہوتیں تو کوئی انہیں آؤٹ قرار نہیں دیتا، ہمارے پاس مینز کرکٹ میں بین الاقوامی کرکٹ میچز سپروائز کرنے والے امپائر تھے جو دباؤ میں فیصلہ نہیں کرتے۔
Load Next Story