’فنکار کسی کی ملکیت نہیں‘ رومیسا خان اسپتال اسٹاف کی ’بداخلاقی‘ پر برس پڑیں

اسٹاف کی طرف سے بدتمیزی اور بداخلاقی نے مجھے بہت زیادہ تکلیف دی اور میں شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئی، اداکارہ


ویب ڈیسک July 23, 2023
فوٹو : فائل

معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیسا خان نے کہا ہے کہ فنکار عوامی شخصیات ضرور ہیں لیکن وہ کسی کی ملکیت نہیں ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا تھریڈز میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کوئی شخص دکھی ہو تو دوسروں کو مہذب انداز اپنانا چاہئے۔

رومیسا خان نے لکھا کہ وہ اپنی والدہ کو شدید تکلیف کی حالت میں ایک ہسپتال لے گئیں جہاں ان کی والدہ کو آئی سی یو میں رکھا گیا اور وہ آئی سی یو وارڈ کے باہر اپنی والدہ کے لئے رو رہی تھیں اور دعائیں کررہی تھیں۔

ssss

انہوں نے لکھا کہ اس موقع پر انہیں تسلی اور حوصلہ دینے کی ضرورت تھی لیکن ہسپتال کی نرسیں ان کی ویڈیوز بنارہی تھیں اور ان سے سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہسپتال کے اسٹاف کی طرف سے بدتمیزی اور بداخلاقی نے انہیں بہت زیادہ تکلیف دی اور وہ اس وقت شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئیں۔

رومیسا خان نے بتایا کہ انہیں کسی شاپنگ مال کے اندر ویڈیوز اور سیلفی لینے سے کوئی تکلیف نہیں ہے لیکن اس حساس موقعوں پر لوگوں کو فنکاروں کی نجی زندگی کا خیال رکھنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔