کراچی ائیرپورٹ پرچوہوں کی نقل وحرکت کی ویڈیو وائرل
وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہا لفٹ میں داخل ہونے کیلئے راستہ ڈھونڈتا رہا
کراچی ائیرپورٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مختلف ایریاز میں چوہوں کی نقل وحرکت دیکھی گئی ہے۔
وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہا لفٹ میں داخل ہونے کیلئے راستہ ڈھونڈتا رہا، لفٹ ایریا میں چوہے نے برقی آلات کی تاریں کترنے کی کوشش کی، چوہے کے علاوہ جناح ٹرمینل ایئرپورٹ کے کنکورس ایریا میں آوارہ کتا دیکھا گیا۔
کتے کے آنے سے ایئرپورٹ میں مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔