بسوں کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے شرجیل انعام میمن

چند دنوں میں نئے روٹس شروع کئے جائیں گے، وزیر ٹرانسپورٹ


ویب ڈیسک July 23, 2023
—فائل فوٹو

وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بسوں کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے اور چند دنوں میں نئے روٹس شروع کئے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نئی بسوں کی آمد سے عوام کو سفر کرنے میں مزید آسانی ہوگی اور اگست اور اکتوبر میں مزید بسیں کراچی پہنچیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سندھ حکومت کے مشن اور عوام سے پیپلز پارٹی کے وعدوں اور خدمات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔