ڈی جی رینجرز کا ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار نقاب پوش مسلح افراد کی گرفتاری کا حکم
احکام کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، ڈی جی رینجرز کا شہریوں کو انتباہ
ڈی جی رینجرز نے شہر میں سنگل اور ڈبل کیبن گاڑیوں اور ان میں سوار مسلح افراد کو چیک کرنے کا حکم دے دیا، نقاب پوش اور اسلحے کی نمائش کرنے والے افراد اور گارڈز کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ترجمان سندھ رینجرز میجر سبطین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ اتوارکو ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے رینجرز کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے اراکین کے ہمراہ میمن گوٹھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے 4 کارکنوں کا قتل کے جائے وقوع کا دورہ کیا اور جرم کے تمام تر محرکات، امکانات، ممکنہ وجوہات زمینی حقائق اور دیگر تمام پہلوئوں جائزہ لیا۔ ترجمان کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم مغوی افراد کے اہلخانہ اور گواہوں سے بھی ملاقات کرے گی تاکہ انکوائری کو مفصل انداز میں آگے بڑھایا جا سکے، رینجرزکی انکوائری کمیٹی24 گھنٹے کام کر رہی ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے شہر میں سنگل اور ڈبل کیبن گاڑیوں اور ان میں سوار مسلح افراد کو چیک کرنے کا حکم دے دیا ہے اورگاڑیوں میں سوار نقاب پوش اور اسلحے کی نمائش کرنے والے افراد اور سیکیورٹی گارڈز کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ شہریوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ خلاف ورزی نہ کریں ورنہ سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کے احکام کا اطلاق گزشتہ شام سے ہو چکا ہے۔