بھارتی پارلیمانی انتخابات مقبوضہ کشمیرمیں ٹرن آؤٹ دہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکا

بھارتی فوج اور سیکیورٹی ادارے تمام کوششوں کے باوجودعوام کوپولنگ اسٹیشنوںپر لانے میںناکام رہے


Wajid Hameed May 05, 2014
جنوبی کشمیرکی نشست پر انتخابات کے بائیکاٹ کے لئے عوام کو پیغام دینے والوں کو گرفتارکیا جارہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی لوک سبھاکے حالیہ انتخابات میںجن 2نشستوں پر انتخابات ہوئے، بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق ان نشستوں پر ٹرن آئوٹ 25فیصد رہاجبکہ حریت نمائندوں کے مطابق ٹرن آئوٹ دہرے ہندسے سے کم رہا۔

بھارتی فوج اور سیکیورٹی ادارے تمام کوششوں کے باوجودعوام کوپولنگ اسٹیشنوںپر لانے میںناکام رہے۔ 7مئی کو جنوبی کشمیرکی نشست پرپولنگ ہوگی جس کے لیے حریت رہنماؤں اور عوام کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلانات کے بعدسیکیورٹی اداروں نے گرفتاریاںشروع کردی ہیں۔ حریت ذرائع کے مطابق اس وقت تک انتخابات کے بائیکاٹ کے خلاف احتجاج میں شریک حریت لیڈرشپ اورگرفتار کارکنوں کی تعدادڈھائی سوسے زائد ہوگئی ہے۔

جنوبی کشمیرکی نشست میں انتخابات کے لیے سخت انتظامات اوربائیکاٹ کے لیے عوام کو گھرگھر جاکر پیغام دینے والوں کو گرفتارکیا جارہا ہے۔ کپواڑہ، بانڈی پورہ اوربارہ مولہ اضلاع سمیت دیگرعلاقوں کی نشست پرہونے والے انتخابات سے قبل بھارتی فوج اورسیکیورٹی اداروںنے احتجاج روکنے کے لیے شدیدخوف وہراس پھیلادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سری نگربڈگرام گاندی بل کی نشست اور اننت ناگ اسلام آباد پلوامہ اور شوپیاں کی نشست پرعوام نے بھارتی انتخابات کابائیکاٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔