انڈونیشیا میں کشتی ڈوب گئی 15 افراد ہلاک
کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں سے 6 کو بچا لیا گیا، حکام
انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی میں 40 افراد سوار تھے۔ کشتی اتوار کی رات ڈوبی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی سے 6 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 19 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کشتی ڈوبنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 2018 میں جھیل میں کشتی ڈوبنے سے 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔