بھارت میں خواتین کو برہنہ گھمانے کا واقعہ بھیانک  ہے امریکا

منی پور واقعہ پر گہری تشویش ہے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ تمام عبادت گاہوں، گروپوں کی حفاظت یقینی بنائیں، امریکا:فوٹو:فائل

امریکا نے بھارتی ریاست منی پور میں خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منی پور میں 2 خواتین کو برہنہ گھمانے کا واقعہ بھیانک اور سفاکانہ ہے۔ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام پرزور دیا ہے کہ تمام عبادت گاہوں، گروپوں اور گھروں کو تحفظ فراہم کریں اور انسانی ضروریات پوری کریں۔ منی پور واقعہ کے پرامن اور جامع حل کی حمایت کرتے ہیں۔


مزید پڑھیں: منی پورمیں فسادات، مسیحی خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا دلخراش واقعہ

 

منی پور میں مئی کے مہینے میں 2 مسیحی خواتین کو برہنہ کر کے گھمانے کے دلخراش واقعہ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ریاست میں مسیحی کوکیوں کی آبادی والے علاقے میں ہندوؤں کو سرکاری سرپرستی میں زمین خریدنے کی اجازت اور خصوصی حیثیت دینے کے خلاف احتجاج شروع کیا گیا تھا جس کے بعد سے منی پور میں پُرتشدد ہنگامے جاری ہیں۔
Load Next Story