پہلے پاکستانی نے عالمی اتھلیٹکس سلور لیول ریفری سرٹیفیکیٹ حاصل کرلیا

طلحہٰ اب اولمپک سمیت اتھلیٹکس کے تمام بین الاقوامی ایونٹس میں بطور ٹیکنیکل آفیشلز ذمہ داری نبھا سکیں گے


Sports Reporter July 24, 2023
فائل فوٹو

محمد طلحہٰ افتخار عالمی اتھلیٹکس سلور لیول ریفری سرٹیفیکیٹ پانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

ورلڈ اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے اس امتحان میں دنیا بھر سے چار سو ٹیکنیکل آفیشلز نے حصہ لیا، پاکستان کے چار ٹیکنیکل آفیشلز نے اس میں شرکت کی تھی۔

سلور لیول ریفری سرٹیفیکیٹ پانے کے بعد طلحہٰ اب اولمپک سمیت اتھلیٹکس کے تمام بین الاقوامی ایونٹس میں بطور ٹیکنیکل آفیشلز ذمہ داری نبھا سکیں گے۔

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے طلحہٰ افتخار کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے ان کی مہارت اور محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں