شکیل آفریدی کی پشاور جیل سے منتقلی وزارت داخلہ کوئی فیصلہ نہ کرسکی

وزارت داخلہ سے شکیل آفریدی کو کسی دوسری جیل منتقل کرنے کی درخواستیں کئی مرتبہ کی جاچکی ہیں،جیل انتظامیہ


این این آئی May 05, 2014
فوٹو: فائل

KARACHI: سینٹرل جیل پشاور کودرپیش سیکیورٹی خدشات پر خطرناک قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقلی مکمل کرلی گئی تاہم اب تک شکیل آفریدی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا

46خطرناک قیدیوں کو ہری پور جیل منتقل کردیا گیا ہے دوسری جانب کالعدم تنظیموں سے روابط کے جرم میں سزا پانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی سمیت 2 قیدی ابھی تک سینٹرل جیل پشاور میں موجود ہیں جو جیل انتظامیہ کے لئے اب بھی درد سربنے ہوئے ہیں جیل انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کو کسی دوسرے صوبے کی جیل منتقل کرنے کی وزارت داخلہ سے کئی بار درخواست کی گئی تاہم اس بارے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔