ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارت کو شکست ’کام ایسے کیا جاتا ہے‘ شاہد آفریدی


(فوٹو: ٹوئٹر)
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پاکستان کو ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتتے دیکھنے کا مزہ آگیا۔ کام ایسے کیا جاتا ہے ۔پورے میچ میں کھلاڑیوں کے اندر زبردست جذبہ دیکھا۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ طیب طاہر کی سنچری دیکھنے کا بھی خوب مزہ آیا۔ اوپنرز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کے شاندار آغاز نے پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ امید ہے ٹیم اپنا یہی جذبہ برقرار رکھتے ہوئے مزید ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔
ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔