عمر شہزاد کو کرن جوہر کی فلم میں کونسے اہم کردار کی آفر ہوئی تھی

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں اہم کردار کیلئے پیشکش کی گئی تھی، عمر شہزاد


ویب ڈیسک July 24, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کے نوجوان اداکار عمر شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر آچکی ہے۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران عمر شہزاد نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم 'اے دل ہے مشکل' میں اہم کردار کیلئے پیشکش کی گئی تھی۔

عمر شہزاد نے انکشاف کیا کہ انہیں اے دل ہے مشکل میں ڈی جے کا کردار نبھانے کی آفر کی گئی تھی جو بعد میں فواد خان نے نبھایا۔


عمر شہزاد نے بتایا کہ کاسٹنگ کرنے والی خاتون نے انہیں کہا کہ ان کو اپنی فلم کیلئے ایسے ہی شخص کی ضرورت ہے جو بلکل نیچرل ہو جیسے تم ابھی بیٹھ کر میری بات سُن رہے ہو۔


یاد رہے کہ اے دل ہے مشکل میں پاکستان شوبز کے سُپر اسٹار فواد خان نے ڈی جے کا کردار نبھایا اور بھارت میں ان کی پرفارمنس کو بےحد سراہا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں