چین میں اسکول جم کی چھت گر گئی نیٹ بال کی 11 کھلاڑی ہلاک

جم کی چھت پر بڑی تعداد میں بھاری سامان رکھا گیا تھا، حکام


ویب ڈیسک July 24, 2023
چھت گرنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

چین میں اسکول کے جمنازیم کی چھت گرنے سے نیٹ بال کی 11 کھلاڑی ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چھت گرنے کے وقت اسکول کی خواتین نیٹ بال ٹیم کی کھلاڑی جم میں پریکٹس کر رہی تھیں۔ چھت گرنے سے 15 افراد ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سے 11 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت جم میں 19 افراد موجود تھے جن میں سے 4 بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ چھت پر غیر قانونی طور پر بڑی تعداد میں بھاری سامان رکھا گیا تھا جو ممکنہ طور پر چھت کے گرنے کا سبب بنا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں