صدرپیوٹن کے ساتھ دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

روسی صدر کے ساتھ دلہن کی ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں


ویب ڈیسک July 24, 2023
صدر پیوٹن کے ساتھ سیکورٹی اہلکار بھی موجود تھے:فوٹو:اسکرین گریب

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ تصویر کچھنچوانے والی دلہن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن کرونشٹاٹ کے علاقے میں عوام سے ملاقات کررہے تھے کہ ایک دلہن نے ان کے ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔ روسی صدر نے دلہن کی خواہش پوری کرتے ہوئے تصویر بنوائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔



ویڈیو میں دلہن کو اشارے سے تصویر کے لیے دلہا کو بلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دلہن کی سخت سیکورٹی کے گھیرے میں موجود روسی صدر کے ساتھ ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور تبصرے بھی کررہے ہیں۔ ایک صارف نے دلہن کو خوش قسمت قرار دیا جسے صدر پیوٹن کے ساتھ تصویر بنوانے کا موقع ملا۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دلہن نے جنگی مجرم کے ساتھ تصویر کھنچوائی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں