بھارت اسسٹنٹ پولیس کمشنر نے بیوی بھتیجے کو گولی مار کر خود کشی کرلی
پولیس افسر چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے، تفتیشی افسر
بھارت میں پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر نے بیوی اور بھتیجے کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا میں 57 سالہ اسسٹنٹ پولیس کمشنر بھارت گائیکواڈ دوسرے علاقے میں تعینات تھے اور چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح ساڑھے 3 بجے اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی بیوی کے سر میں گولی ماری۔ فائرنگ کی آواز سن کر بھارت گائیکواڈ کا بیٹا اور بھتیجہ کمرے میں آئے تو انہوں نے بھتیجے کوگولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔
سینئر پولیس افسر کی جانب سے بیوی اور بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔