ڈیرہ غازی خان میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔


ویب ڈیسک July 24, 2023
ملزم نے بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ڈیرہ غازی خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس اسٹیشن چوٹی کے علاقے میں گھر کے باہر کھیلتی چار سالہ بچی کو نامعلوم ملزم نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان حسن افضل نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ۔ بچی کے والد کے بیان پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا گیا۔

پولیس نے واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیتے ہوئے مشکوک افراد کو حراست میں لیا۔ دوران پوچھ گچھ وسیم نامی ملزم نے جرم کا اعتراف کیا ، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں