کور کمانڈر ہاؤس حملہ علیمہ خان سمیت 22 پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
حماد اظہر،فرخ حبیب، اسلم اقبال ،علی امین گنڈا پور، مراد سعید ،عندلیب عباس،زبیر نیازی حسان نیازی شامل
انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 22 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔
حماد اظہر،فرخ حبیب، اسلم اقبال ،علی امین گنڈا پور، مراد سعید ،عندلیب عباس،زبیر نیازی حسان نیازی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔
انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، لیکن تعمیل کنندہ کے مطابق ملزمان روپوش ہیں اور وارنٹ گرفتاری موصول نہیں کر رہے، لہذا تمام ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا جاتا ہے۔