امیتابھ نے ’پروجیکٹ K‘ کے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کیوں نہیں کی وجہ سامنے آگئی
’کالکی 2898‘ پہلی انڈین فلم بن گئی ہے جسے سان ڈیاگو کے کومک کون ایونٹ میں رونمائی کا اعزاز حاصل ہوا ہے
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سان ڈیاگو کے کومک کون فیسٹیول میں اپنی میگا فلم 'پروجیکٹ K' کے ایونٹ میں شرکت نہیں کی اور اب ان کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔
اداکار نے اپنے بلاگ میں مداحوں کو بتایا کہ طبی وجوہ کی بنا پر انہیں ڈاکٹروں نے مشورہ دیا تھا کہ وہ طویل سفر سے پرہیز کریں۔
امیتابھ بچن نے میگا فلم 'کالکی 2898' جو کہ پہلے 'پروجیکٹ K' کے نام سے مشہور تھی، کے ایونٹ میں شریک نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ سان ڈیاگو میں 'کالکی' کی رونمائی فلم کی ٹیم اور میکرز کیلئے ایک عظیم لمحہ تھا جس میں شرکت نہ کرنے کا انہیں افسوس ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کے ڈائریکٹر نے ان پر بہت زور دیا کہ وہ اس ایونٹ میں شرکت کریں لیکن طبی وجوہ کی بنا پر ان کیلئے شرکت ممکن نہ تھی۔
ناگ ایشون کی ہدایت کاری میں بننے والی 'کالکی 2898' پہلی انڈین فلم بن گئی جسے سان ڈیاگو کے کومک کون ایونٹ میں رونمائی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔