مصباح الحق پی سی بی سربراہ کے مشیر مقرر
سابق کپتان بلا معاوضہ ذمہ داریاں انجام دیں گے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈکوچ مصباح الحق کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے کرکٹ امور کے لیے مشیر مقرر ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں سابق کپتان مصباح الحق نے ذکا اشرف کا ایڈوائزر بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ ذمہ داریاں بلا معاوضہ انجام دیں گے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف سے آج پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے مجھے بورڈ میں پرکشش تنخواہ پر کام کرنے کی آفر کی مگر میں نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے فل ٹائم کام سے معذرت کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ پرومو؛ بابراعظم کو شامل نہ کرنے پر شعیب اختر مایوس
سابق کپتان نے کہا کہ ذکا اشرف نے انہیں بطور مشیر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے کو کہا جو میں نے قبول کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خبروں پر مصباح الحق نے خاموشی توڑ دی
مصباح الحق نے مزید بتایا کہ تجربے کی روشنی میں جو بھی ممکن ہوسکا پی سی بی کے ڈومیسٹک اور دوسرے کرکٹ معاملات ٹھیک کرنے کیلئے تجاویز دوں گا۔ یہ سب کچھ اعزازی ہوگا اور ایک پائی بھی بورڈ سے نہیں لوں گا۔