الہلال نے ایمباپے کیلئے 332 ملین ڈالر کی ریکارڈ بولی لگادی

فرانسیسی فٹبالر کی ریال میڈرڈ میں شمولیت کا امکان ہے، رپورٹس


ویب ڈیسک July 24, 2023
فرانسیسی فٹبالر کی ریال میڈرڈ میں شمولیت کا امکان ہے، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سعودی کلب الہلال نے مشہور فرانسیسی اسٹرائیکر کیلان ایمباپے کیلئے 332 ملین ڈالر کی ریکارڈ بولی لگادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے اپنے کھلاڑی کو ملنے والی پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے الہلال کو انکے ساتھ براہ راست بات چیت کی اجازت دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ فرانسیسی فٹبالر پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کا حصہ ہیں اوران کا کلب کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ باقی ہے۔ ایمباپے نے معاہدے میں توسیع سے انکار کیا ہے جس کے بعد سے کلب اور فٹبالر کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: میسی سعودی عرب سے کتنے کروڑ ڈالر کما رہے ہیں؟

 

پی ایس جی کی جانب سے ایمباپے کو جاپان کے پری سیزن ٹور کے لیے اپنی ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے اور اگر وہ نئے معاہدے پر دستخط نہیں کرتے تو انہیں فروخت کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال نے نیمار جونئیر سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے

 

 

ایمباپے نے پی ایس جی کے ساتھ اپنے معاہدے میں 12 ماہ کی توسیع کا آپشن نہ لینے کا فیصلہ کیا اور آنے والے سیزن کے اختتام پر وہ فری ایجنٹ کے طور پر دستبردار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق الہلال اور ایمباپے کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور فرانسیسی کھلاڑی کی ریال میڈرڈ میں شمولیت متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں