انڈین میڈیا میرے والدین کو پریشان نہ کرے دیربالا پہنچنے والی بھارتی لڑکی

اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہوں، بھارتی لڑکی انجو


ویب ڈیسک July 25, 2023
—فائل فوٹو

فیس بُک دوست سے ملنے دیربالا آنے والی بھارتی لڑکی انجو نے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہے، بھارتی میڈیا میرے والدین کو پریشان نہ کرے۔

انجو نے کہا کہ لیگل ویزے پرپرآئی ہوں، تین سال سے کوشش جاری تھی یہاں میں محفوظ اور خوش ہوں، نصراللہ اور اسکے گھر والوں نے میری توقع سے زیادہ عزت دی، انڈین میڈیا میرے گھر والوں کو پریشان نہ کرے میں جلد واپس بھارت آجاؤں گی۔

ادھر نصراللہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انجو کے ساتھ میرے مراسم تھے اور پاکستان لانے کے لیے میں نے قانونی کارروائی میں مدد کی، انجو کی ماں سے میری بات چیت ہوئی اور انجو بھی چاہتی تھی کہ وہ پاکستان آئے۔

نصراللہ نے کہا کہ مجھ سے نکاح کا عمل پورا کرنے کے لیے دستاویزات قانونی بنائیں تاکہ آنے جانے میں مشکل نہ ہو، انجو پر میری کوئی زور زبردستی نہیں وہ اپنی مرضی سے آئی ہے، انجو نے خود کہا ہے کہ وہ اسلام کا مطالعہ کرے گی۔

نصراللہ نے کہا انجو 30 دن کے ویزے پر آئی ہے ملازمت کی وجہ سے وہ واپس جائے گی اور وہاں اپنے معاملات ٹھیک کرکے شادی کے لئے دوبارہ مستقیل پاکستان آئے گی۔


ادھر سوشل میڈیا پر انجو اور نصراللہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا مقامی لوگوں نے انجو کو خوش آمدید کہا ہے اور نصراللہ کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں