دہشت گردی میں ملوث 2 شہری پاکستان سے گرفتار سعودی وزارت داخلہ

دونوں افراد کو بیرون ملک دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے، سعودی وزارت داخلہ


ویب ڈیسک May 05, 2014
گرفتار کئے گئے سعودی شہریوں کی شناخت عادل فلیح العنزی اور باسم محمد حامد الجہنی کے نام سے کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

سعودی حکام کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب 2 سعودی شہریوں کو گرفتار کرکے واپس بھجوادیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق عادل فلیح العنزی اور باسم محمد حامد الجہنی نامی دو سعودی شہریوں کو پاکستان سے گرفتار کرنے کے بعد وطن لایا گیا ہے۔ ان دونوں افراد کو بیرون ملک دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث اپنے شہریوں کے خلاف جاری مہم کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کے ساتھ ملکی پالیسی کے مطابق سلوک کیا جائے گا، سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ ان دونوں مشتبہ افراد کو پاکستان کے کس شہر سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے فروری میں ایک فرمان جاری کیا تھا جس کے تحت دہشت گرد گروپوں کے ارکان اور بیرون ملک لڑائیوں میں حصہ لینے والے سعودی شہریوں کو 20 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |