پشاور اور مردان میں شرپسندوں نے بجلی کے 5 ٹاور تباہ کردیئے

ٹاورز کی تباہی کے بعد پشاور اور مردان کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے، این ٹی ڈی سی


ویب ڈیسک May 05, 2014
ٹاورز کی تباہی سے بجلی کی رسد میں 150 میگا واٹ کمی ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

شر پسندوں نے پشاور اور مردان کے مختلف علاقوں میں بجلی کے 5 ہائی ٹینشن ٹاورز تباہ کردیئے ہیں جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں بجلی کی رسد میں مزید کمی ہوگئی ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ رات شر پسندوں نے پشاور کے قریب تربیلا شیخ محمدی ٹرانسمیشن لائن کے 500 کلو واٹ کے 3 جبکہ شیخ محمدی داؤد خیل ٹرانسمیشن کے2 ٹاورز تباہ کردیئے، ٹاورز کی تباہی سے پشاور اور مردان کو بجلی کی رسد میں 150 میگا واٹ کمی ہوگئی ہے، دونوں شہروں کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے تاہم اس کا اثر دیگر علاقوں پر بھی پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہشتگردوں کی جانب سے پشاور کے نواح میں کئی مرتبہ بجلی کے ہائی ٹینشن ٹرانمیشن ٹاورز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں