طیب طاہر نے بابراعظم کے میچ سے قبل دیئے گئے مشورے کا بتادیا

انہیں یقین تھا کہ ہم میچ یکطرفہ جیتیں گے، مڈل آرڈر بیٹر


ویب ڈیسک July 25, 2023
انہیں یقین تھا کہ ہم میچ یکطرفہ جیتیں گے، مڈل آرڈر بیٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف سینچری اسکور کرنے والے طیب طاہر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے دیئے مشورے کا بتادیا۔

پاکستان شاہینز کے مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر نے انکشاف کیا کہ کپتان بابراعظم سے میچ سے ایک روز قبل ملاقات فائدہ مند ثابت ہوئی، انہوں نے مجھے پرسکون رہتے ہوئے نیچرل گیم کھیلنے کی تجویز دی جس پر عمل کیا۔

طیب طاہر نے مزید کہا کہ میں نے اپنے آپ سے کہا تھا کہ مجھے کریز پر رہنا ہے، میں جانتا تھا کہ میں جتنا زیادہ وقت کریز پر رہوں گا، اتنے ہی زیادہ رنز بنا سکوں گا، ہمارا پلان یہی تھا جو کام کرگیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

انہوں نے کہا کہ بابراعظم عالمی نمبر ایک بیٹر ہیں، انہیں یقین تھا کہ ہم میچ یکطرفہ جیتیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف فائنل سے قبل بابر اعظم کے شاہینز کو مفید مشورے

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں 128 کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ میچ میں طیب طاہر نے 71 گیندوں پر 108 کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی اور قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں