کانگو فوجی اہلکار نےغیرموجودگی میں بیٹے کی تدفین پربیوی سمیت 13 افراد کو قتل کردیا
ہلاک ہونے والوں میں فوجی اہلکار کے 2 بچے بھی شامل ہیں
افریقہ کے ملک کانگو میں فوجی اہلکار نے بغیر اجازت بیٹے کی تدفین کرنے پر بیوی سمیت 13 افراد کو قتل کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کانگو کے صوبے اتوری میں فوجی اہلکار کے بیٹے کی طبعی موت ہوئی۔ بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر دوسرے علاقے میں تعینات فوجی اپنے گھر روانہ ہوا تاہم اس کی آمد سے قبل بیٹے کی تدفین کردی گئی۔
فوجی اہلکار نے گھر پہنچا اور صورتحال دیکھ کر مشتعل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار کی بیوی اور دو بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے فوجی اہلکار کو گرفتار کرلیا۔