اسحاق ڈار کا الیکشن کمیشن کو یکمشت 475 ارب دینے سے انکار

وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن کو یکمشت فنڈز دینے کی بجائے مرحلہ وار دینے کا وعدہ کیا ہے، ذرائع


Numainda Express July 25, 2023
وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن کو یکمشت فنڈز دینے کی بجائے مرحلہ وار دینے کا وعدہ کیا ہے، ذرائع (فوٹو : فائل)

اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو یکمشت 47.5 ارب دینے سے انکار کردیا۔

الیکشن کمیشن نے حکومت سے منظورکردہ 47.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو 47.5ارب روپے یکمشت جاری کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بجٹ میں رقم مختص کردی

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو یکمشت فنڈز دینے کی بجائے مرحلہ وار دینے کا وعدہ کیا ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام کی وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحق ڈار سے گزشتہ دنوں میں ملاقات ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں