کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری


ویب ڈیسک July 25, 2023
فوٹو : سوشل میڈیا

شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش سُرجانی ٹاؤن میں 100 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

سعدی ٹاؤن میں 58، گلشنِ معمار میں 54، یونیورسٹی روڈ پر 52، نارتھ کراچی میں 51، اورنگی ٹاؤن میں 43، جناح ٹرمینل پر 31، گلشنِ حدید میں 24 اور اولڈ ایئرپورٹ پر 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ شب شروع ہونے والی بارش صبح بھی وقفے وقفے سے جاری رہی۔ گلشنِ اقبال، بہادرآباد، محمد علی سوسائٹی اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

مسلسل تیز بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ برساتی نالے بھر جانے سے اہم شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں